ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ میں کار اور ٹینکر کی ٹکر؛ اُترکنڑا کے جے ڈی ایس صدر گنپیا گوڈا سمیت تین زخمی

کمٹہ میں کار اور ٹینکر کی ٹکر؛ اُترکنڑا کے جے ڈی ایس صدر گنپیا گوڈا سمیت تین زخمی

Thu, 23 Feb 2023 19:44:36    S.O. News Service

بھٹکل  23 فروری (ایس او نیوز) : اُترکنڑا کے جے ڈی ایس  صدر گنپیّا گوڈا اور ان کے دیگر دو ساتھی اُس وقت د زخمی ہوگئے جب ان کی کار  ایک ٹینکر سے ٹکراگئی۔ حادثہ جمعرات شام کو پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  گنپیا گوڈ ا اور ان کے ساتھی وی ایم بھنڈاری اور پرمیشور نائک تینوں انکولہ سے ہوناور جارہے تھے جس کےدوران کمٹہ کے ہیرگوتّی نیشنل ہائی وے پر ان کی کار  تیز رفتاری کے ساتھ مخالف سمت سے آنے والی  ٹینکر سے ٹکراگئی۔ ٹکر  اتنی تیز تھی کہ ٹینکر سے ٹکراتے ہی  کار پوری طرح گھوم گئی اور کار کے اگلے حصے کے پرخچے اُڑ گئے  ۔ بتایا گیا ہے  کہ   ٹینکر  مینگلور سے ہبلی جارہی تھی۔

حادثے میں زخمی ہونے والے تینوں لوگوں کو  ابتدائی طبی امداد کے بعد منی پال روانہ کیا گیا ہے۔ البتہ بتایا گیا ہے کہ تینوں  کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پتہ چلا ہے کہ  حادثے میں  کار ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

 گوکرن پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: